بالی ووڈ کی فلم ’’دم لگا کے ہیشا‘‘جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (این این آئی)بالی وڈ فلم’’دم لگا کے ہیشا‘‘جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایتکار شرت کٹاریا کی فلم ’’دم لگا کے ہیشا‘‘ میں ایوشمن کھرانہ اور بومی پیڈنیکر مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔ ادیتیہ چوپڑا کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی لوسٹوری ہے جو 27 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔