ہالی ووڈ فلم ’’دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل‘‘6 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ فلم ’’دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل‘‘6 مارچ کو سینما گھروں ...

لاس اینجلس (این این آئی)ہالی ووڈ فلم ’’دی سیکنڈ بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل‘‘6 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کے نامور اداکار امپرڈگیز،پینی لوپ ولٹن نمایاں کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی بھارتی شہر جے پور میں واقع ایک ہوٹل کے گرد گھومتی ہے جہاں مختلف شخصیات کی مالک دو خواتین ایک ہی کمرے میں رہنے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔فلم کامیڈی اور دلچسپ واقعات پر بنی ہے۔مذکورہ فلم کو گراہم بورڈ اور پیٹرزینن نے مشترکہ طور پر پیش کررہے ہیں جو مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر