کھلاڑیو ں کو متحد ہوکر کھیل پیش کرتے چاروں میچ جیتنا ہونگے،صلاح الدین

کھلاڑیو ں کو متحد ہوکر کھیل پیش کرتے چاروں میچ جیتنا ہونگے،صلاح الدین

 کراچی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین صلاح الدین صلو نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ناکامیوں کو سچے دل سے تسلیم کرنے پر کپتان مصباح الحق قابل تعریف ہیں۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مصباح نے ٹیم پرفارمنس پر حیلے بہانوں کا سہارا لینے کی کوشش کے بجائے سچائی پر مبنی موقف اختیار کیا۔پاکستان کیلئے اب آر یا پار کی صورتحال ہے، ہمارے پلیئرز کو متحد ہو کر اگلے چاروں میچ جیتنا ہوں گے بصورت دیگرکواٹر فائنل میں پہنچنا مشکل ہو سکتا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہاکہ مصباح الحق نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دو میچوں میں شکست پرلڑکوں کو مایوسی سے باہر نکلنے کا بہت اچھا مشورہ دیا۔صلو نے 40 سالہ کپتان کے خیالات کی حمایت کرتے ہوئے انہیں درست سمت میں قرار دیا۔اگر شکست ہمارے کھلاڑیوں پر حاوی رہے گی تو وہ کبھی بھی متحد ہو کر جیت نہیں سکیں گے

مزید : کھیل اور کھلاڑی