ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کسی تیاری اور حکمت عملی کے بغیر آ ئی ،قاسم عمر

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کسی تیاری اور حکمت عملی کے بغیر آ ئی ،قاسم عمر

لندن ( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے بازقاسم عمر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کسی تیاری اور حکمت عملی کے بغیر آ ئی ہے جس کی وجہ سے اسے مشکلات کا سامنا ہے۔ایک انٹرویو میں قاسم عمر نے کہاکہ زمبابوے کی ٹیم آ سان حریف نہیں ہے ان کو فیلڈنگ میں پاکستان پر برتری حاصل ہے جس کے باعث اس میچ میں قومی ٹیم پر دباؤ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سینئرزکھلاڑیوں کو شامل کیا گیا مگر ان کی کار کردگی بیٹنگ کے علاوہ فیلڈنگ کے شعبے میں بھی خاصی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں قومی ٹیم کے حوالے سے جو انکشاف کئے تھے اگر اسی وقت اس مسئلے پر توجہ دی جاتی اور اسے حل کر نے کی کوشش کی جاتی تو آ ج ہمارا یہ حال نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی نے غیر ضروری طور پر لوگوں کو وہاں بھیج رکھا ہے اور وہ ٹیم پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معین خان کا واقعہ افسوس ناک ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی