عامر خان نے فلم روبوٹ کے سیکوئل میں کام کرنے کی تردید کردی

عامر خان نے فلم روبوٹ کے سیکوئل میں کام کرنے کی تردید کردی
عامر خان نے فلم روبوٹ کے سیکوئل میں کام کرنے کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے ادا کار عامر خان نے فلم روبوٹ کے سیکوئل میں کام کرنے کی تردید کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز سے فلم انڈسٹری میں افواہیں گرم تھیں کہ بڑی فلم میں مسٹر پرفیکٹ کو کاسٹ کیاجارہاہے تاہم عامر خان نے کہا کہ ایسی کسی فلم میں کام کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں۔عامر خان نے کہا کہ وہ سال میں ایک فلم کرنے کے فارمولے پر عمل کررہے ہیں اور اسی لیے فی الحال ان کاکسی سیکوئل میں کام کرنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -