شہزادی ہونے کیلئے شہزادے سے شادی کی شرط نہیں ٗ ایما واٹسن

شہزادی ہونے کیلئے شہزادے سے شادی کی شرط نہیں ٗ ایما واٹسن
شہزادی ہونے کیلئے شہزادے سے شادی کی شرط نہیں ٗ ایما واٹسن

  

لندن (این این آئی)برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے کہاہے کہ شہزادی ہونے کیلئے شہزادے سے شادی کی شرط نہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کے جواب میں اپنا ردعمل ظاہر کیاجس میں ایک آسٹریلین رسالے نے دعویٰ کیا تھا کہ ہالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ ایما واٹسن شہزادہ ہیری کے دعوت نامے پر ان کی مہمان بنیں تھیں ٗ میگزین کی جانب سے اس دعوت کو رومانوی ملاقات بتایا گیا تھا۔وومن میگزین میں کہا گیا کہ ملاقات کے بعد شہزادہ ہیری کو مس واٹسن کی خوبصورتی سے کہیں زیادہ ان کی شخصیت کے سحر نے متاثر کیا تاہم گذشتہ روز فلم ہیری پوٹر کی ہیروئن ایما واٹسن نے میگزین کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کی افواہ سازی قرار دیا ۔ ایما واٹسن نے شہزادہ ہیری کیساتھ اپنی مبینہ خفیہ ملاقات کی افواہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔دنیا اس چھوٹی سی بات کو یاد رکھے جو ہمارے درمیان ہوئی تھی کہ ذرائع ابلاغ کی ہر تحریر پر یقین نہیں کیا جا سکتا ہے۔ایما واٹسن نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ویسے بھی ایک شہزادی ہونے کے لیے شہزادے سے شادی کرنا شرط نہیں ہے۔ایما نے ٹویٹ کے ساتھ 1995 کی ایک فلم کا لنک بھی پوسٹ کیا یہ ایک ننھی شہزادی کی کہانی ہے جس میں ایک قول شامل تھا کہ میں ایک شہزادی ہوں اور ہر ایک لڑکی شہزادی ہوتی ہے۔

مزید : کلچر