کسینو سکینڈل ، معین خان آج وطن واپس پہنچیں گے
سڈنی/کراچی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان آج وطن واپس پہنچیں گے۔جوئے کے اڈے پرجانے والے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان بدھ کی رات آسٹریلیاسے روانہ ہوگئے اور براستہ دبئی آج وطن واپس پہنچیں گے۔چیف سلیکٹرمعین خان نے جوا خانے جا کراپنا مستقبل داوپرلگادیا، شکوک وشبہات کی زدمیں آئے معین خان کوپی سی بی نے فوری طورپروطن واپسی کا حکم دیا، ذرائع کے مطابق معین خان کی مشکلات یہیں ختم نہیں ہوں گی انہیں وطن واپسی پربورڈ کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔