واٹس ایپ کے بارے میں وہ 10 حقائق جو آپ کو ضرور معلوم ہونے چاہیئے

واٹس ایپ کے بارے میں وہ 10 حقائق جو آپ کو ضرور معلوم ہونے چاہیئے
واٹس ایپ کے بارے میں وہ 10 حقائق جو آپ کو ضرور معلوم ہونے چاہیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین موبائل فون ایپ ہے اور اس کی کامیابی کی طرح ہی اس کی تاریخ بھی نہایت دلچسپ ہے۔ آیئے اس ایپ کے بارے میں چند اہم ترین باتیں جانتے ہیں۔
1۔ اسے 2009 میں یاہو کے دو سابقہ ملازمین برائن ایکٹن اور جان کوم نے ایجاد کیا۔ یاہو سے باہر ہونے کے بعد انہوں نے فیسبک میں ملازمت کی درخواست دی مگر دونوں کو رد کر دیا گیا۔
2۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2014 میں اسی فیسبک اس ایپ کو 19 ارب ڈالر (تقریباً 1900ارب پاکستانی روپے) کے عوض خریدلیا۔
3۔ واٹس ایپ کو چلانے والوں میں کل 55لوگ شامل ہیں جن میں 32 انجینئرز بھی شامل ہیںجو اس ایپ کے اربوں صارفین کو سنبھالتے ہیں۔
4۔ اس کمپنی نے کبھی اشتہار نہیں دیا اور نہ ہی اس کی کوئی پی آر برانچ ہے۔

جی میل میں معمولی خرابی لاکھوں صارفین کیلئے بڑی شرمندگی کا باعث بن گئی
5۔ یہ ایپ ہر دن 30ارب سے زائد میسجز کو ساری دنیا میں منتقل کرتی ہے۔
6۔ جان ہوم کی میز پر برائن ایکٹن کا لکھا ہوا نوٹ چسپاں ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنی کبھی اشتہار نہیں دے گی، گیمز نہیں چلائے گی اور صارفین کے ساتھ کبھی شعبدہ بازی نہیں کرے گی۔
7۔ اس ایپ میں ڈبل بلوٹک کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا میسج پڑھا جا چکا ہے، ایک خاکی ٹک کا مطلب ہے کہ میسج جا چکا ہے اور دو خاکی ٹک کا مطلب ہے کہ میسج پہنچ چکا ہے۔
8۔ واٹس ایپ صارفین کے پرزور مطالبے پر اب وائس کال بھی متعارف کروا رہی ہے۔
9۔ واٹس ایپ نے حال ہی میں صارفین کی تسلی کیلئے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ فیس بک میں شامل ہونے کے باوجود اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی اور صارفین کیلئے یہ پہلے جیسی ہی رہے گی۔