واپڈا پیغام یونین آج نجکاری کے خلافاحتجاجی مظاہرہ کرے گی
لاہور ( خبرنگار) واپڈا پیغام یونین کے زیر اہتمام بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف آج 26فروری بروز جمعرات دوپہر 12بجے دن واپڈا ہاؤس کے باہر زبر دست احتجاجی مظاہرہ وریلی منعقد کی جائے گی جس سے جناب لیاقت بلوچ ،حافظ سلمان بٹ،میاں محمودالرشید،رحیق عباسی ،چوہدری منظور،مولانا امیرحمزہ،حافظ ابتسام الہٰی ظہیرکے علاوہ دیگرمحکمہ کے ٹریڈ یونین لیڈر بھی خطاب کریں گے۔