پرائس مجسٹریٹوں کے823مقامات پر چھاپے گرانفروشی پر 75دکانداروں کے چالان
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 823مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر75 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 94,700 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 19افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر31افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے12افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔