ہسپتال میں مستقل ایم ایس کی اشد ضرورت ہے،قائمقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ

ہسپتال میں مستقل ایم ایس کی اشد ضرورت ہے،قائمقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ

 لاہور( جنرل رپورٹر) ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خبیرالحسنین نے کہا کہ شاہدرہ ہسپتال جلد شہرکے ماڈل ہسپتال میں شمارہوگا مستقل ایم ایس کی اشد ضرورت ہے تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرتے ہیں وہ پاکستان سے گفتگو کررہے تھے ایم ایس نے کہا کہ کنسلٹنٹ لگانا حکومت کا کام ہے ہمار ا نہیں جو وسائل موجود ہیں ان کا بھرپور انداز میں مریضوں پر استعمال کررہے ہیں ڈاکٹر خیبر الحسنین نے کہا کہ ہسپتال جب بنایا گیا تو بہت ساری خامیاں چھوڑ دی گئیں جس کو درست کررہے ہیں چھتیں بارشوں کے باعث ٹپک رہی ہیں دڑاڑیں پڑ گئیں جن کو درست کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تک عمارت کوسی اینڈ ڈبلیو نے محکمہ صحت کے حوالے نہیں کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1