ہسپتال میں سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے سے ملازمین خوفو ہراس کا شکار

ہسپتال میں سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے سے ملازمین خوفو ہراس کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں سیکیورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں ،سیکیورٹی پر تعینات کئے گئے سیکیورٹی گارڈز ڈسپنسریوں ،فارمیسیوں اور من پسند وارڈز میں اپنی منشاء کے مطابق فرائض سر انجام دے رہے ہیں جس سے لب سڑک واقع اس ہسپتال میں کوئی بھی ملک دشمن عناصر با آسانی کارروائی ڈال کر آرام سے فرار ہو سکتا ہے۔ جس کے باعث کام کرنے والے ملازمیں شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں مین گیٹ سے لے کر پورے ہسپتال میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں جس کے باعث دن رات آوارہ نوجوان اور نوسرباز ہسپتال میں آتے جاتے رہتے ہیں اور کام کرنے والی خواتین کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔