ورکنگ ویمن ڈے کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری

ورکنگ ویمن ڈے کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی او(سی) لاہور صاحبزادی وسیمہ کی زیر صدارت ورکنگ وویمن ڈے کی تیاریوں اور اس کو ضلعی انتظامیہ کے تحت بھر پور طریقے سے منانے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈی سی او آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ای ڈی او(سی ڈی) لاہور ،اے سی (سٹی)،ڈی ڈی او(سوشل ویلفئیر) اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ورکنگ وویمن ڈے سے قبل ٹا ؤن ہال،دارالامان اور صنعت زار میں کام کر نے والی خواتین کے سیمینارز منعقد کروائے گی۔سیمینارز 4,3اور 7مارچ کو منعقد کیے جائیں اور ڈی او (سی)صاحبزادی وسیمہ عمر ان کی نگرانی کریں گی۔