ناقص کارکردگی،شالامار ٹاؤن کے آفیسر ریگولیشن کو معطل کر دیا گیا

ناقص کارکردگی،شالامار ٹاؤن کے آفیسر ریگولیشن کو معطل کر دیا گیا

 لاہور(جنرل رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ٹاؤن آفیسر ریگولیشن شالامار ٹاؤن محمد اکرم چودھری کو بری کارکردگی اور عوامی شکایات کی بنیاد پر سرنڈر کر دیا ہے۔ کمشنر لاہور نے سیکرٹری بلدیات پنجاب محمد اکرم کو فوری طور پر معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کے لیے کیس بھی بھجوا دیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹی او آر کو لاہور ڈویژن میں پوسٹنگ نہیں دی جائے گی کمشنر لاہور نے سیکرٹری بلدیات کو ٹی او آر شالامار ٹاؤن کے لیے کسی قابل آفیسر کی تعیناتی کے لیے بھی خط تحریر کیا ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ فرائض میں کوتاہی اور غفلت کے مرتکب افسران کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1