نوازشریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ،غلام عباس میر

نوازشریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ،غلام عباس میر

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن ) آزاد جموں کشمیر کے مرکزی رہنماء وٹکٹ ہولڈرویلی ٹو لاہور غلام عباس میرنے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔حکومت کا ہر قدم پاکستان کو ترقی یافتہ، پرامن اور خوشحال ملک بنانے کی جانب اٹھ رہا ہے بہت جلددہشت گردی کاخاتمہ کرکے ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنائیں گے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے سیاسی جماعتیں موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مصری شاہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممتاز اعوان ،شاہد محمود،عاصم علی و دیگر بھی موجود تھے۔غلام عباس میر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ حکومت بجلی کے بحران کا خاتمہ کرنے اور بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے بجلی کوئلے اور ہوا سے پیدا کرنے کے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے۔ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کے باعث قومی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں نے ملک کا احساس کیا نہ عام آدمی کادھرنوں سے ملکی وقار کو نقصان پہنچایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1