ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹافکو کھیلوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے،ضیاء الدین بٹ

ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹافکو کھیلوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے،ضیاء الدین ...

 لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے کہا ہے کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد دن رات مختلف امراض کے خاتمہ کے لیے کوشاں رہتے ہیں اس لیے ان کا خود صحت مند رہنا بہت ضروری ہے جس کے لیے ڈاکٹروں، میڈیکل سٹوڈنٹس اور پیرا میڈیکل سٹاف کو کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیناچاہیے اس امر کا اظہار انہوں نے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں امیرالدین میڈیکل کالج کی سالانہ کھیلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر عرفان محبوب، پروفیسر آغا شبیر سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الدین بٹ نے کہاکہ کھیلیں اور ورزش طالب علموں میں خوداعتمادی پیدا کرنے کا ایک نسخہ کیمیا ہیں۔ ایسی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں برداشت، عزم و ہمت اور زندگی کے میدان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے ۔ پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی نوجوان نسل کواعلی تعلیمی و تحقیقی مواقع کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی جسمانی صلاحیتوں کی نمو پر بھی بھرپور توجہ دیتیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1