حکمرانوں نے قوم کو دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا،میاں کامران سیف

حکمرانوں نے قوم کو دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا،میاں کامران سیف

 لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ق ) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بحران لیگ کے حکمرانوں نے عوام کو سوائے دکھوں کے کچھ نہیں دیااور مستقبل میں بھی پاکستانی عوام کو ان حکمرانوں سے اچھی امید نظر نہیں آ رہی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور ٹیکسوں میں بلا جواز اضافہ نے غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔کرپٹ حکمرانوں کاا قتدار ذیادہ دیر نہیں چلے گا ملک میں دہشت گردی ، اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی ،سٹریٹ کرائم ،بچوں اور عورتوں کے ساتھ زیادتی سمیت جرائم میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، میاں کامران کا کہنا تھا موجودہ حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے کے مترادف ہے   انہوں نے کہا کہ بحران لیگ کے عوامی خدمت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے،چوہدری پرویز الہٰی کا دور حقیقی خدمت کا دور تھا۔عوام دوبارہ اس دور کو ووٹ کی طاقت سے واپس لائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1