پیپلز پارٹی سینٹ انتخابات میں ہر پارٹی کے مینڈیٹ کو اہمیت دیتی ہے،زاہد ذوالفقار
لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سینٹ کے الیکشن میں ہر پارٹی کے مینڈیٹ کو اہمیت دیتی ہے پیپلزپارٹی ملک میں اصولوں کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتی ہے پاکستان میں کسی دوسری پارٹی کا مینڈیٹ چرا کر الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا جمہوری روایت کے خلاف ہے پیپلزپارٹی ملک میں دھاندلی کی بجائے جمہوری طریقے سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کو ترجیح دے گی پیپلزپارٹی یہ چاہتی ہے کہ جس صوبے میں جس پارٹی کا جتنا جتنا مینڈیٹ ہے وہاں اسی حساب سے کامیابی ملنی چاہئے کسی صوبے کے اراکین کے خریدوفروخت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے بلکہ اگر کہیں ووٹ کی قیمت لگائی جاتی ہے تو الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور ایسا کرنے والے کو نااہل قرار دے پیپلزپارٹی کو یہ امید ہے کہ وہ آئندہسینٹ الیکشن میں اپنی اکثریت برقرار رکھے گی اور کوشش کرے گی کی اپنی دوسری اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر سینٹ چےئرمین اپنا منتخب کرائے پیپلزپارٹی ملک کی واحد پارٹی ہے جو ملک کے سب سے بڑے ایوان میں اکثریت رکھتی ہے اور اپوزیشن پارٹی ہونے کی حیثیت سے ملک کی خدمت کررہی ہے۔ سینٹ میں کیونکہ چوہدری اعتزاز احسن قائد حزب اختلاف ہیں اس لئے وہ بھی کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ سینٹ الیکشن میں پارٹی کی اکثریت ہو یہی وجہ ہے کہ سینٹ میں پارٹی کے اراکین متحد اور منظم طریقے سے اکھٹے ہیں پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت نہ ہونے کے باوجود سینٹ میں اکثریت رکھتی ہے سینٹ میں نظام چلانے کے لئے قوانین بناتا ہے یہ ادارہ ملک میںآئین کی پاسداری کا اہم ایوان ہے