انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے زیر اہتمام 53ویں سالانہ ختم نبوت و فتح مباہلہ کانفرنس آج ہو گی

انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے زیر اہتمام 53ویں سالانہ ختم نبوت و فتح مباہلہ ...

 لاہور (نمائندہ خصوصی)انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے زیر اہتمام 53ویں سالانہ ختم نبوت و فتح مباہلہ کانفرنس آج بروز جمعرات صبح 11:00 ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگی اس تاریخ ساز ختم نبوت و فتح مباہلہ کانفرنس میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اورتمام مسلم مکاتب فکرکی نامورعلمی ودینی شخصیات انٹرنیشنل ختم نبوت کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ) پروفیسر ڈاکٹر علامہ خالد محمود(پی .ایچ. ڈی ۔ لندن)، پیر طریقت حافظ ناصر الدین خاکوانی، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ، مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد حنیف جالندھری،علامہ محمد احمد لدھیانوی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، صاحبزادہ خواجہ رشید احمد ، لیاقت بلوچ، متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا محمد یحییٰ لدھیانوی، شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی، مولانا فضل الرحمن درخواستی ،مولانامیاں محمد اجمل قادری، ،مولانا محمد امجد خان، شیخ الحدیث مولانا محب النبی ، مولانا سید عبدالخبیر آزاد، مولانا امیر حمزہ، حافظ صغیر احمد، مولانا سید کفیل شاہ بخاری، معروف کالم نگار اوریا مقبول جان،محمد نواز خان میرانی، جسٹس ریٹائرڈ محمدشریف، جسٹس ریٹائرڈمیاں نذیر اختر،مولانا ثناء اللہ چینوٹی، مفتی شاہد محمود،مولانا قاضی عبدالرشید، پیر رضوان نفیس، مولانا زاہد محمود قاسمی ،طاہر عبدالرزاق، مولانا محمد اسماعیل محمدی،مفتی رویس (آزاد کشمیر)، مفتی نجیب اللہ، ملک ظفر اقبال ایڈووکیٹ ، مرزا مسرور کے رضاعی بھتیجے نومسلم شمس الدین او رسابق قادیانی مرّبی نذیر احمد سمیت دیگر علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1