بھگت سنگھ ہائی سکول موہنی روڈ اور گرونانک بازار کے پرانے نام بحال کرنے کا مطالبہ

بھگت سنگھ ہائی سکول موہنی روڈ اور گرونانک بازار کے پرانے نام بحال کرنے کا ...
بھگت سنگھ ہائی سکول موہنی روڈ اور گرونانک بازار کے پرانے نام بحال کرنے کا مطالبہ

  

 لاہور(خبر نگار خصوصی) بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے بانی نے بھگت سنگھ ہائی سکول موہنی روڈ اوربابا گرونانک بازار کا پرانا نام بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔بھگت سنگھ خالصہ ہائی سکول موہنی روڈ کا نام گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول موہنی روڈ جبکہ بابا گرونانک کے نام سے منسوب روڈ کو شیش محل روڈ میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔تفصیلات کیمطابق بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے بانی امتیاز رشید قریشی نے ڈی سی او لاہور کو درخواست دی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ برصغیر میں ایک آزاد ملک کا قیام ،جاگیر دارانہ نظام کیخلاف جدوجہد ،انگریزی راج کے خاتمے اور مساوات پر مبنی معاشرے کا قیام بھگت سنگھ کا خواب تھا ۔جس کی تعریف قائد اعظم محمد علی جناح بھی کر چکے ہیں جبکہ میجر عزیز بھٹی شہید بھی اپنے مضمون میں بھگت سنگھ کو اپنا ہیرو قرار دے چکے ہیں۔بھگت سنگھ کا تعلق جڑانوالہ(لائلپور)سے تھا اور بعد ازاں انہیں انگریز مسٹر سانڈرس ایس ایس پی لاہور کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے جرم میں دو ساتھیوں سمیت لاہور سنٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔سردار بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامیہ ہائی سکول لاہور کا نام تبدیل کر کے اس کا پرانا نام سردار بھگت سنگھ ہائی سکو ل موہنی روڈ جبکہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے نام سے منصوب شیش محل روڈ کا اصل نام بھی بحال کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1