پہلی پنجابی یونیورسٹی کے قیام کے لئے کوشش جاری رکھیں گے،فخر زمان

پہلی پنجابی یونیورسٹی کے قیام کے لئے کوشش جاری رکھیں گے،فخر زمان

 لاہور (پ ر) ورلڈ پنجابی کانگریس کے چیئرمین فخر زمان نے زبانوں کے عالمی دن پر کہا ہے کہ پاکستان کی تمام زبانیں پاکستان کی قومی زبانیں ہیں اور اس سلسلے میں ہمارے حکمرانوں اور افسر شاہی کا رویہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈبلیو پی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں کہی۔ فخر زمان نے کہا کہ دُنیا میں پنجابی واحد ایسی زبان ہے جو مادری زبان کے طور پر پرائمری کی سطح پر پڑھائی نہیں جاتی، لاہور میں پہلی پنجابی یونیورسٹی کے لئے کوشش جاری رہے گی اور امید ہے اس ضمن میں پنجاب حکومت تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دس ہزار ایم اے پنجابی بیکار بیٹھے ہیں لیکن وزیراعلیٰ اس اہم مسئلہ پر غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ فخر زمان نے کہا کہ پنجابی کالج اور یونیورسٹی سطح پر نصاب مکمل طور پر تبدیل کیا جانا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1