یو اے ای کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، پورٹ فیلڈ

یو اے ای کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، پورٹ فیلڈ

 برسبین(نیٹ نیوز) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پورٹ فیلڈ نے کہا ہے کہ یو اے ای کے خلاف میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے اور اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا لیکن ہم نے کسی بھی مرحلہ میں حوصلہ نہیں ہارا اس لئے ہمیں کامیابی ملی ہے اس جیت سے ہمارے حوصلے اور بلند ہوئے ہیں جو ہمیں اگلے میچوں میں فائدہ دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی ٹیم سے خوف نہیں ہے ہم جیت کاعزم لیکر میدان میں اترتے ہیں اور ہم کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لئے پر امید ہیں اور جس طرح اس میچ میں کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا امید ہے کہ اگلے میچوں میں بھی ہم اسی طرح عمدہ کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ٹیم کے تمام کھلاڑی جیت کے لئے متحد ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی