زرعی ترقیاتی بینک کا یوفون اور یوبینک کے ساتھ معاہدہ، یوپیسہ کے ذریعے کسانوں کو مالی خدمات فراہم کی جائیں گی

زرعی ترقیاتی بینک کا یوفون اور یوبینک کے ساتھ معاہدہ، یوپیسہ کے ذریعے ...

 لاہو ر (پ ر)معاشرے کی مختلف سماجی و معاشی آبادیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کم آمدن والی مارکیٹ میں بہتر مالی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے یومائیکروفنانس بینک لمیٹڈ اور زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ ہوا۔ اس ضمن میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ یو بینک اپنی رسائی میں وسعت لارہا ہے اور اسکی بھرپور کوشش ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کے ذریعے چھوٹی مارکیٹوں کو مالی خدمات فراہم کرے۔ موبائل والٹ، یوٹیلیٹی بلز، پیمنٹس، فنڈز ٹرانسفرز اور قرضوں کی ریکوری کی فراہمی ایک بڑا سنگ میل ہے۔ دریں اثناء یوپیسہ کے ذریعے الٹرنیٹو ڈیلیوری چینلز بھی ان کیلئے دستیاب ہوں گے جن کی مالی مصنوعات اور خدمات ٹیکنالوجیکل بنیاد پر نہیں پہنچتیں۔ زرعی ترقیاتی بینک کے پریذیڈنٹ سید طلعت محمود نے کہا کہ اس کوشش کا مقصد یہ ہے کہ آسان قیمت کے ساتھ مناسب مالی خدمات معاشرے کے نظر انداز اور کم آمدن کے حامل لوگوں کو فراہم کی جائیں۔ یہ پاکستان میں کسانوں کے لئے بالخصوص اور دیہی علاقوں کے لئے بالعموم غیرمعمولی پیش رفت ہے۔ تمام شہری مالی استعداد کی حامل بنیادی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں جو اس سے قبل اس اکثریتی آبادی کے لئے دستیاب نہیں تھیں۔ فل فنانشل انکلوشن کیلئے ضروری ہے کہ فنانشل اکاؤنٹس کے استعمال کنندہ کو پیمنٹ سروسز تک نہ صرف رسائی حاصل ہو ۔ بلکہ بچت کی استعداد کے ساتھ کم آمدن اور نظرانداز آبادیوں کی عین ضرورت کے مطابق دیگر مالی مصنوعات اور خدمات تک رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک اپنے ہر زونل آفس کی سطح پر فارمرز ڈے کے عنوان سے منصوبے منعقد کرتا ہے اور یوبینک اور یوفون کی معاونت سے میڈیا مہمیں چلاتا ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق پاکستان میں صرف ڈھائی کروڑ افراد کی بینک اکاؤنٹس تک رسائی ہے جس سے ایک اہم یہ ضرورت پیدا ہوتی ہے تاکہ آبادی کے بیشتر حصہ بھی اکاؤنٹس رکھنے والوں کی طرح مالی خدمات سے مستفید ہو۔

مزید : کامرس