بائکو پاکستان کی ریفائننگ استعداد میں 19.2 فیصداضافہ

بائکو پاکستان کی ریفائننگ استعداد میں 19.2 فیصداضافہ

 لاہور(اے پی پی) بائکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ نے مالی سال 2013-14ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق کمپنی کی ریفائننگ استعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے باعث سیلز میں 40 فیصد اضافہ ہوا جو کہ کمپنی کے کل منافع میں 4 فیصد کے مترادف ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس کی مجموعی آمدن میں 26 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ نتائج اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ بائکو مقامی ریفائننگ سیکٹر میں گردشی قرضوں کے ہدف کے باوجود اپنی کامیابی کے سفر پر رواں دواں ہے ۔ نیز ملک میں موجودہ پٹرولیم مصنوعات کے انفراسٹرکچر کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید : کامرس