صرافہ بازار

صرافہ بازار

لاہور(کامرس رپورٹر)عالمی منڈی میں بدھ کو ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 1209ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 46679روپے ہو گئی۔24قیراط دس گرام سونے کی قیمت 40062روپے،22قیراط دس گرام سونے کی قیمت 36724روپے،22قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت 42789روپے اور چاندی کی دس گرام قیمت 583روپے رہی۔صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے سونے کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔سونے کی قیمتوں میں کمی سے ملک میں زیورات کی صنعت میں بہتری آئی ہے اور سونے کے زیورات کی خریداری بڑھی ہے ۔

مزید : کامرس