لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر81کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔14کمپنیوں کے حصص میں اضافہ15کمپنیوں کے حصص میں کمی۔جبکہ52کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس19.44پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6061.87پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل37لاکھ 51ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز13لاکھ34ہزار200 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔  مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے22لاکھ11ہزا ر500حصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے6لاکھ28ہزا رحصص۔ جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈکے2لاکھ11ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.50روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی ایگزو نوبل پاکستان لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جن کی قیمت18.30روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس