ویٹرنری یونیورسٹی میں ورلڈ سپے ڈے منایا گیا،تصویری مقابلہ بھی ہوا

ویٹرنری یونیورسٹی میں ورلڈ سپے ڈے منایا گیا،تصویری مقابلہ بھی ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز آوا رہ کتو ں اور بلیو ں کی بڑ ھتی ہو ئی آبا دی کی روک تھا م کے حوا لے سے \"ورلڈ سپے ڈے \" کا دن منا یا گیا۔ دن کے مناسبت سے یونیورسٹی کے ویٹس کیئر کلب نے واک ،سیمینار، سیلفی فو ٹو گرافی مقا بلے کا انعقا د بھی کیا ۔واک کی صدارت وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ ڈین پروفیسر ڈاکٹرخو شی محمد ، پرو فیسر ڈاکٹر کا مران اشرف، پرو فیسر ڈاکٹرمنصو ر الد ین ، پرو فیسر ڈاکٹر انیلا درانی اور ویٹس کیئر کلب کے صدر منیب ضیاء کے علا وہ دیگر فکلٹی ممبرا ن اور طلباو طالبات کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔      بعد ازاںیو نیو ر سٹی آڈیٹو ر یم ہا ل میں آوا رہ جا نو روں کی ا ختہ کا ر ی سے متعلقہ ا صو لوں کی آگا ہی کے حو الے سے سیمینا رکا اہتما م بھی کیا گیاجس میں ویٹس کیئر کلب کے سیکر ٹر ی ڈاکٹر مبین اور ڈاکٹر زاہد طا ہر نے کہا کہ آوارہ کتوں کو جان سے مارنے کی بجائے ان کی اختہ کاری کے ذریعے ا فزا ئش نسل کورو کنے کے لئے سر جیکل اور کیمیکل کے طر یقو ں کو ا پنا کران کی ا فزا ئشی صلاحیت کو ختم کرکے بڑھتی ہوئی آبادی کو روکاجائے۔ڈا کٹر سید سلیم نے سیلفی فو ٹو گراف مقا بلے کے فا تح محمد مستحسن کو سر ٹیفیکیٹس پیش کیا ۔