پنجاب یونیورسٹی :بی ایف اے کے داخلہ فارم کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی :بی ایف اے کے داخلہ فارم کا شیڈول جاری

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایف اے پارٹ ٹو سپلیمنٹری 2012ء اور اینول2013، بی ایف اے پارٹ تھرڈاینول2013ء اور بی ایف اے پارٹ فورتھ سپلیمنٹری 2013ء کے لیے داخلہ فارم وفیس جمع کرانے کاشیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق،سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ4-3-15 اور ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ6-3-15 ہے۔ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔    تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4