سرگودھا یونیورسٹی نے مقابلہ شعروسخن میں ٹرافی جیت لی

سرگودھا یونیورسٹی نے مقابلہ شعروسخن میں ٹرافی جیت لی

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ’’کل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ شعر و سخن‘‘ میںیونیورسٹی آف سرگودھا نے تین پوزیشنز حاصل کر کے ٹیم ٹرافی جیت لی۔24 فروری کو بیت بازی اور نظم و غزل کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے حارث بلال اور شفق جبیں پر مشتمل ٹیم نے بیت بازی میں دوسری، غزل میں سید موسیٰ کاظم نے دوسری اور نظم میں حارث بلال نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اجتماعی کارکردگی کی بنیاد پریونیورسٹی آف سرگودھا نے اول پوزیشن اور ٹرافی حاصل کی ۔     اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمدا کرم چوہدری نے طلبہ وطالبات اورڈائریکٹر ہم نصابی فورم پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خاں کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4