پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس،پانچویں کے پرچوں میں بد انتظامی کی مذمت

پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس،پانچویں کے پرچوں میں بد انتظامی کی مذمت

 لاہور(ایجوکیشنرپورٹر)پنجاب ایگزیمنیشن کمیشن (PEC) کے زیرِ اہتمام پانچویں اور آٹھویں جماعت کے حالیہ امتحان میں جاری شدید بد انتظامی کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین کی صدارت میں مقامی سکول میں منعقد ہوا۔مرکزی سیکرٹری جنرل کاشف شہزاد چوہدری سمیت ڈویژنل عہدے داران، ضلعی صدور اور مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین جن میں سینئر نائب صدر محمد نجیب پاشا ، رانا محمد اسلم ساغرودیگرنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔حافظ غلام محی الدین نے کہا کہ پنجاب ایگزیمینشن کمیشن کی نااہلی ایک بار پھر ثابت ہو چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4