اولڈ راوئینز یونین کے عہدیدران کی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی

اولڈ راوئینز یونین کے عہدیدران کی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اولڈ راوئینز یونین کے نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کل بروز جمعہ الحمراء ہال نمبر 2مال روڈ لاہور میں ہوگی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی نامور اولڈ راوئین سید بابر علی ہونگے،جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان بھی شرکت کریں گے۔تقریب حلف برداری میں والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری بطور صدر،نامور وکیل سید طیب رضوی نائب صدراور لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری میاں محمد احمد چچر بطور جنرل سیکرٹری حلف اٹھائیں گے۔اس موقع پر دیگر نشستوں پر ڈاکٹر صبیحہ عالم،ڈاکٹر خالد منظور بٹ،محمود سعید ران،محمد راشد شیخ بھی حلف اٹھائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4