خرم روحیل نے یو سی48میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا

خرم روحیل نے یو سی48میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا

لاہور ( خبرنگار) مسلم لیگی رہنما و نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور خرم روحیل اصغر نے یونین کونسل 48 کے علاقہ مسلم کالونی سُک نہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگی کارکنان اور اہلیانِ علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ جنہوں نے صاف پانی کی فراہمی کا اپنا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر حلقہ این اے124کے ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر او ر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حق میں نعرے لگائے ۔ خرم روحیل اصغر نے اپنے خطاب میں کہا مسلم لیگ (ن) عوام کی اپنی جماعت ہے ۔ میاں شہباز شریف نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں عوام کے فلاح کے لیے جو ترقیاتی کام کروائے ہیں اُن کی مثال نہیں ملتی ۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4