امن کا درس دینے والوں کو گرفتار کرنا ملک دشمنی ہے،اکرم رضوی

امن کا درس دینے والوں کو گرفتار کرنا ملک دشمنی ہے،اکرم رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)انجمن طلباء اسلام پاکستان کے ممتاز طالبعلم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ انشااللہ پاک فوج اور پاکستان کا ہر محب وطن شہری و حشی درندوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔لاؤڈ سپیکر پر درود و سلام پڑھنا فرقہ واریت نہیں ۔قوم کو امن پسندی کا درس دینے والے علماء اہل سنت کو گرفتار کرنا ملک دشمنی ہے۔اہل سنت کو دیوار کے ساتھ لگاکر دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کو خوش کیا جارہاہے۔     صوفیاء کے ماننے والے اہل سنت پاک وطن کے تحفظ ، سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور دہشتگردی ، انتہا پسندی اورفرقہ واریت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔یار سول اللہ ﷺ کہنے والے کبھی بھی کسی تخریب کاری ،فتنہ وفساد کا حصہ نہیں رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائیڈ انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا