سینیٹ انتخابات، ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے بیلٹ پیپر پروو ٹر کا نام درج کرنے کی تجویز

سینیٹ انتخابات، ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے بیلٹ پیپر پروو ٹر کا نام درج کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(اے این این، مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے سے متعلق آئینی ترامیم کا مسودہ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کردیا گیا جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ووٹ ڈالنے والے کا نام بیلٹ پیپر پردرج کیا جائے اور پارٹی امیدوار کے سوا ء کسی اور کو ووٹ ڈالنے والے کی رکنیت معطل کی جائے جبکہ وزیراعظم نے متعلقہ کمیٹیوں کوایوان بالا کے انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت تیزکرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت ایک اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات میں ارکان کی خرید و فروخت روکنے کے لئے قانون سازی پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران انوشہ رحمان، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ، بیرسٹر ظفر اللہ اور خواجہ ظہیر احمد پر مشتمل آئینی ترمیم کی تیاری کے لئے قائم کمیٹی نے پہلا مسودہ پیش کردیا۔کمیٹی نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے تحفظات کے باعث سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈز کے متبادل طریقے کا فارمولا بھی پیش کیاجس میں تجویز دی گئی ہے کہ سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپر پرووٹ ڈالنے والے کا نام درج کیا جائے اورپارٹی امیدوار کے سوا کسی اور کو ووٹ ڈالنے والے کی رکنیت معطل کی جائے ۔ وزیراعظم نے متعلقہ کمیٹیوں کوہدایت کی کہ وہ سینیٹ انتخابات میں ارکان کی خریدوفروخت روکنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل تیز کریں۔اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان،وزیرخزانہ اسحق ڈار،وزیر اطلاعات پرویز رشید،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -