اشتر اوصاف وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون مقرر،نوٹیفکیشن جاری

اشتر اوصاف وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون مقرر،نوٹیفکیشن جاری

 لاہور(نامہ نگار خصوصی ) معروف قانون دان اشتر اوصاف علی کو وزیراعظم کا خصوصی معاون برائے قانون مقررکردیا گیا ہے ۔ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ، روزنامہ پاکستان نے ایک روز قبل ہی اشتر اوصاف علی کو وزیر اعظم کا خصوصی معاون مقرر کرنے کے فیصلے کی خبر شائع کردی تھی یوں ’’روزنامہ پاکستان‘‘ نے اپنے قارئین کو سب پہلے باخبر رکھنے کا اپنا اعزاز برقرار رکھا ۔اشتر اوصاف علی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے علاوہ نیب سمیت متعدد مقدمات میں شریف فیملی کے وکیل رہے،وفاقی وزارت قانون نے عامر رحمن کو بھی ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کردیا ،وہ مشرف دور میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں جبکہ وہ اس وقت بھی ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

مزید : صفحہ اول