چارسدہ خیبرایجنسی، دریائے سوات اور قابل میں شدید طغیانی،6کاریں ،100کشتیاں ، درجنوں جھونپڑیاں بہہ گئیں

چارسدہ خیبرایجنسی، دریائے سوات اور قابل میں شدید طغیانی،6کاریں ،100کشتیاں ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چارسدہ (بیورورپورٹ) دریائے سوات اور دریائے کابل میں شدید طغیانی ۔ درجنوں جھونپڑیاں دریابرد ۔ 100کشتیاں بھی طغیانی میں ڈوب گئے ۔ کروڑوں روپے کا نقصان ۔ شب قدر میں 20منٹ کی ژالہ باری سے کروڑوں روپے کی تیار فصلیں تباہ ۔متاثرین اور تاجر رہنماء حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز علی الصبح چارسدہ میں سردریاب کے مقام پر دریائے کابل میں شدید طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں درجنوں جھونپڑیاں دریا برد ہو گئی جبکہ 50کے قریب لوگ طغیانی میں پھنس گئے جن کو نکالنے کیلئے حکومتی سطح پر کوئی انتظامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے محصورین کئی گھنٹے تک غیر یقینی صورتحال کی وجہ خوف میں مبتلا رہے ۔ شدید طغیانی میں 100کے قریب کشتیاں بھی ڈوب گئی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اپنی مدد آ پ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔ جائے وقوعہ پر موجود پولیس آفیسر عمران خان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے ذریعے 1122کے آپریشن ٹیم کو طلب کیا گیا مگر کوئی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی، اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ نور ولی خان نے سیلاب اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں رسکیو کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور وارسک ڈیم انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مزید سیلاب کا کوئی امکان نہیں ۔ شدید طغیانی سے درجنوں جھونپڑیاں او ر ان میں موجود سامان دریا بر د ہو گیا ۔1122 رسکیو اپریشن ٹیم کی عدم موجودگی پر متاثرین نے بھی شدید غم و غصہ کا اظہا ر کیا ۔ دوسری طر ف شبقدر میں شدید ژالہ باری نے کروڑوں روپے کی تیار فصلیں تباہ کر دی ہے اورسرحدی علاقوں میں کچے مکانات گرنے کے اطلاعات موصول ہو ئی ہے جبکہ دریا ئے سوات میں بھی شدید طغیانی نے تباہی مچا کر وسیع پیمانے پر نقصانات کئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -