چیف سلیکٹر معین خان نے کسینو جانے پر قوم سے معافی مانگ لی

چیف سلیکٹر معین خان نے کسینو جانے پر قوم سے معافی مانگ لی

 برسبین ( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان نے کرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل جواء خانے میں جانے پر قوم سے معافی مانگ لی ،معین خان نے کہا ہے کہ نادانستہ طور پر کسینو جانے پر شرمندہ ہوں ، یہ نہیں سوچاتھاکہ کسینوجانے پرسنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔میڈیا کو جاری تحریری بیان میں معین خان نے کہاکہ ملک کی شرمندگی کا باعث بننے پر قوم سے معافی چاہتا ہوں، مجھ سے نادانستگی میں غلطی ہوئی،قوم سے معافی مانگتا ہوں،صفائی پیش کرنے پاکستان واپس آرہا ہوں۔ معین خان کا کہنا تھا کہ صفائی کا موقع دئیے بغیرمجھ پربہتان لگایا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے حقائق بیان کروں گا،صورت حال یہ رخ اختیار کرے گی یہ نہیں سوچا تھا۔

مزید : صفحہ اول