مفاد پرست سیاسی عناصر ملک و قوم کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں،اعجاز حفیظ

مفاد پرست سیاسی عناصر ملک و قوم کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں،اعجاز حفیظ

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما رانا اعجاز احمد حفیظ نے کہا ہے کہ دستورساز اداروں میں ہارس ٹریڈنگ قومی المیہ ہے، ابن الوقت اور مفاد پرست سیاسی عناصر ملک وقوم کی تقدیر سے کھیلتے رہے ہیں ،اس کے خلاف وزیراعظم کافیصلہ ملک وقوم کی ترجمانی کرنا ہے جسے فوری نافذ کیا جائے ،اس امر کااظہار انہوں گزشتہ صوبائی آفس میں کارکنان پرمشتمل ایک میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا رانا اعجاز احمد حفیظ نے کہا کہ صوبائی ،وفاق اورسینٹ میں گذشتہ کئی دھائیوں سے ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے ہمارا آئینی جمہوری اور سیاسی ڈھانچہ بگڑچکا ہے ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پیسے کے بل بوتے پر ایسے عناصر جمہوری ایوانوں میں گھس جاتے ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا     اور نہ ہی انہیں غریب عوام کے مسائل کا کوئی اندازہ ہوتا ہے ۔وہ کروڑوں روپے خرچ کرکے ایوانوں میں بیٹھ جاتے ہیں اور5سال تک ملک وقوم کی قتدیر سے کھلتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف بل پاس ہونے پر سیاسی پارٹیوں کے نظریاتی کارکنوں کو دستور ساز اداروں میں آکر قومی خدمت کا موقع ملے گاانہوں نے کہا کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے خلاف بھی قدم اٹھایا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4