ٹاؤنوں میں تجاوزات کے خلافبھرپور کریک ڈاؤن جاری

ٹاؤنوں میں تجاوزات کے خلافبھرپور کریک ڈاؤن جاری

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے10ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطا بق نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے گرین ٹاؤن اورکچا جیل روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے جلو موڑ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان ،شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے بھوگیوال روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان ، سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔       ،عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے سکارنو بازار اور دھرم پورہ بازار سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان ،گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے کینال پارک گلبرگ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان ،داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے ایبٹ روڈ اور پیر مکی روڈسے تجاوزات کو ختم کر وایا اور2 ٹرک سامان ،اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے سبزہ زار ماڈل بازارسے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4