جماعت اسلامی کے قائدین ہی لوگوں کے مسائل حل کرسکتے ہیں،خلیق بٹ

جماعت اسلامی کے قائدین ہی لوگوں کے مسائل حل کرسکتے ہیں،خلیق بٹ

لاہور (پ ر)نائب امیر جماعت اسلامی خلیق احمد بٹ نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل اور اُن کا حل صرف اور صرف درد دل رکھنے والے لوگ ہی کرسکتے ہیں اور اس طرح کے افراد جماعت اسلامی کے پاس ہیں ، جماعت اسلامی کئی سالوں سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ، اُنہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کے نام سے کئی سکولز، ہسپتال، کالج چلارہی ہے اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیاں اورلوگوں کے روز مرہ کی ضروریات مہیا کررہی ہے اُنہوں نے کہا ہے کہ عوام کے ایسے مسائل بھی ہیں جو صرف حکومتی پلیٹ فارم سے ہی حل ہوسکتے ہیں اور اُس کے لئے حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ بلدیاتی الیکشن کروائیں ۔ اس موقع پر PP156 کے امیر جماعت عبدالرشید مرزا نے کہا کہ کینٹ کی عوام عوامی حکومتوں سے محروم رہتی ہے اور یہاں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوپاتے جس کا قیام بہت ضروری ہے ۔ ۔    ۔ کینٹ کے رہائشی اپنے چھوٹے چھوٹے مسائلوں کے لئے پریشان رہتے ہیں اور اُن مسائل کے حل کیلئے اُنہیں دربدرکی ٹھوکرے کھانی پڑتی ہیں ، کینٹ میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے کافی بہتری آئی گی اور یہاں کے رہائشی منتخب نمائندوں سے فائدہ اُٹھا سکیں گے اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ کینٹ کی عوام پرظلم ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان، چیف جسٹس ، وزیراعلیٰ پنجاب ہمارے اس مطالبے کو جائز طور پر تسلیم کریں گے اور کینٹ میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم کینٹ کی عوام کیلئے بلدیاتی الیکشن کی تحریک چلائیں گے    ۔ اور اُن کو اُن کا حق دلوانے کیلئے ہر سطح پر آواز حق بلند کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4