عمران خان کی اصولی سیاست نے دھاندلی کو ایکسپوز کر دیا،سرفراز نیازی

عمران خان کی اصولی سیاست نے دھاندلی کو ایکسپوز کر دیا،سرفراز نیازی

 لاہور(پ ر)بلدیاتی انتخابات میں 11مئی 2013ء کی طرزپردھاندلی کی گئی توملک میں خونیں انقلاب کاامکان بڑھ جائے گا۔اپنے ایک بیان میں پی ٹیی آئی کے رہنما سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ حکومت جس قدرچاہے شورمچالے اس کا احتساب اٹل ہے ۔دھاندلی کی تحقیقات کیلئے با اختیار اورخودمختار جوڈیشل کمیشن ضروربنے گا    ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کی آڑمیں بہت ٹائم پاس کرلیا    لہٰذاء سنجیدگی کامظاہرہ کرنے کیلئے اب جوڈیشل کمیشن بنانے کا ٹائم فریم دے ورنہ مستعفی ہوجائے ۔پی ٹی آئی کی اصولی سیاست اورکپتان عمران خان کی استقامت نے حکمرانوں کی سیاسی دھونس اور11فروری2013ء کی بدترین دھونس دھاندلی کوایکسپوزکردیا ۔ ۔۔ ۔     ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک کی کامیابی سے معاشرے کاہرطبقہ مستفید ہوگا۔ عمران خان کئی دہائیوں سے شاندار زندگی گزاررہے ہیں،انہیں زندگی میں خوب شہرت ،عزت اوردولت ملی۔انہیں اقتدار سمیت دولت اورشہرت کی ہوس نہیں بلکہ وہ توعوام کوحکمران خاندانوں کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیاپاکستان بنانے کاخواب دیکھا ،ایک ایساپاکستان جہاں کوئی طاقتورکسی کمزورکودبانے یااس کااستحصال کرنے کاتصورتک نہ کرے ۔عمران خان نے دھرنے کی کامیابی کیلئے اپناآرام تک قربان کردیا ،ان کی جدوجہد کاواحدمقصد عام آدمی کے بنیادی حقوق اورمستقبل کومحفوظ بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ داراشرافیہ نے پچھلی چھ دہائیوں میں صرف مزدوروں اورکسانوں کاخون چوسا ہے ،وہ نیاپاکستان بنانے کی تحریک کواپنے مالی مفادات کیلئے خطرہ سمجھتے ہیں۔سرمایہ دارحکمران ٹولے کے ہوتے ہوئے عام آدمی خوشحال ہوگااورنہ انہیں پرسکون نیندآئے گی ۔  لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ سابق

مزید : میٹروپولیٹن 4