خدمت ٹرسٹ کے زیر اہتمام پو لیس ایوارڈ کی تقریب
لاہور (پ ر) خدمت آدم ٹرسٹ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں لاہور پولیس ایوارڈز 2014کی تقریب تقسیم ایوارڈز منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ عبدالجبار نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول عبدالقادر نے پیش کی۔ تقریب کا اہتمام خدمت آدم ٹرسٹ کے چیئرمین عامر چشتی عمران چشتی ڈائریکٹر عامر چشتی نے کیا تھا مہمانان خصوصی وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن چوہدری شہباز احمد ایم پی اے (ن) غزالی سلیم بٹ ایم پی اے (ن) سہیل اختر سکھیرا ایس ایس پی لاہور کور کمانڈر اینٹی نارکوٹیکس فورس پنجاب کی نمائندگی اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمس بن طارق نے کی اس موقع پر پہلا ایوارڈ انسپکٹر پولیس پنجاب شریف سندھو کو گولڈ میڈل ایوارڈ 30 ہزار روپے کا چیک دوسرا ایوارڈ سب انسپکٹر پولیس محمد نفیس تھانہ گرین ٹاؤن گولڈ میڈل دس ہزار روپے کا چیک تیسرا انعام امجد علی اے ایس آئی تھانہ کوٹ لکھپت گولڈ میڈل دس ہزار روپے کا چیک۔ چوتھا انعام محرر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن محمد ارشد کو ایوارڈ قمر عباس ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ کو امن ایوارڈ جبکہ اشفاق احمد سب انسپکٹر آئی اے ڈی برانچ انکوائری آفیسر سی سی او پی آفس گولڈ میڈل دس ہزار روپے کا چیک عارف محمود صدیقی ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر کو گولڈ میڈل دس ہزار روپے کا چیک جبکہ احمس بن طارق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹیکس فورس پنجاب نے عامر چشتی خدمت آدم ٹرسٹ عمران چشتی ڈائریکٹر عامر چشتی کو شیلڈز تقسیم کیں۔ یہ انعامات مہمانان خصوصی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن صوبائی وزیر قانون چوہدری شہباز احمد ایم پی اے غزالی سلیم بٹ ایم پی اے سہیل اختر سکھیرا ایس ایس پی لاہور نے تقسیم کئے۔ تقریب میں پولیس افسران اہلکاروں سماجی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات علماء مشائخ عظام تاجروں اور وکلاء دانشوروں اور مختلف مکتبہ فکر کے نمائندہ افراد نے بھی شرکت کی۔