’’Do or Die‘‘ ...’’ Now or Never‘‘

’’Do or Die‘‘ ...’’ Now or Never‘‘

 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کئے جانے والے موثر اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختہ قومی عزم کی عکاس تھی۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے مدلل انداز میں تفصیل کے ساتھ جواب دئیے۔وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس کے آغاز میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’Enough is enough‘‘اب قوم کے اتحاد سے دہشت گردی کے اژدھے کا سر کچل کر دم لیں گے،دہشت گردوں کے خلاف ماضی میں لیت ولعل سے کام لینے اور موجودہ حکومت کی جانب سے موثر پالیسی تشکیل دینے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہاکہ’’ Its never too late‘‘ ’’دیر آید درست آید‘‘ ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا یہی وقت ہے جب قوم میں پختہ عزم موجود ہے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ’’Where there is a will ,there is a way ‘‘ایک اور موقع پر وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان لمحات کو ’’Do or Die‘‘ اور’’ Now or Never‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسے لمحے قوموں کی زندگی میں کبھی کبھی آتے ہیں لہذا اس کو فیصلہ کن بنائیں گے اورجنگ جیتیں گے۔وزیراعلیٰ نے اپنی پریس کانفرنس کا اختتام اس شعر پر کیا۔ دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

مزید : صفحہ اول