عدالت نے تین بچوں کو باپوں کی تحویل سے برآمد کرا کے ماؤں کے حوالے کر دیا

عدالت نے تین بچوں کو باپوں کی تحویل سے برآمد کرا کے ماؤں کے حوالے کر دیا

 لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر الگ الگ درخواستوں پر 3 بچوں کو باپوں کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماؤں کے حوالے کر دیاگیا ۔عدالت میں رضیہ سمیت 3درخواست گزاروں نے دائردائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ انہیں ان کے شوہروں نے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماؤں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے     ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بچوں کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے تینوں بچوں کو ماؤں کے حوالے کرتے ہوئے دائر تینوں درخواستیں نمٹا دی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4