آصف علی زردار ی کے خلاف کرپشن کیسز کا اصل ریکارڈ غائب

آصف علی زردار ی کے خلاف کرپشن کیسز کا اصل ریکارڈ غائب

 اسلام آباد (آئی این پی) آصف علی زرداری کیخلاف دو کرپشن کیسز کا اصل ریکارڈ غائب ہو گیا، نیب حکام نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس کی اصل دستاویزات کی تلاش شروع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس کی اصل دستاویزات نیب اورحتساب عدالت میں موجود نہیں۔ اس صورتحال پر سابق جوائنٹ سیکرٹری احتساب بیورو حسن وسیم نے کہا ہے کہ اصل ریکارڈ نیب کے پاس ہے تاہم جب تک اصل ریکارڈ نہیں آتا، وہ بیان ریکارڈ نہیں کرائیں گے۔ مقدمات کے تفتیشی افسر گلشن خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقدمے کا اصل ریکارڈ کبھی نہیں دیکھا کیونکہ نیب کے پاس مقدمے کی صرف فوٹو کاپیاں ہیں۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کو بری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

مزید : صفحہ اول