پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے پسندکی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں دائر درخواست میں عظمی بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر اپنی پسند سے اقبال سے شادی کی لیکن اس رشتہ سے اس کے گھر والے اور دیگر رشتہ دارخوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ مقامی پولیس کی ملی بھگت سے سائلہ اور اسکے شوہر کو مختلف حیلے بہانوں نے تنگ کررہے ہیں اور سائلہ کو اپنے شوہر سے طلاق لینے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے اور انکار پر سنگین دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ،عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4