سینیٹ الیکشن، ن؛ لیگ اور پیپلز پارٹی کی بیرون ملک پارٹی ارکان کو فوری واپس پہنچنے کی ہدایت

سینیٹ الیکشن، ن؛ لیگ اور پیپلز پارٹی کی بیرون ملک پارٹی ارکان کو فوری واپس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بیرون ملک دور ے پر گئے ہوئے پارٹی اراکین کو فوری طو ر پر واپس وطن پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے سینیٹ الیکشن میں اراکین کی حاضری مکمل کرنے کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے پارٹی اراکین کو فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹ الیکشن ہونے تک ملک میں رہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)نے اراکین اسمبلی کی تعداد مکمل کرنے کے لئے27 فروری کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلا لیا ہے،وزیر اعظم نواز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ4 مارچ کو پھر پارٹی اراکین کا اجلاس بلایا جائیگا جس میں اراکین کو سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کا طریقہ کار اور دیگر اہم نکات سے آگاہ کیا جائیگا

مزید :

صفحہ اول -