ڈیفنس پولیس نے ہسپتال میں زیر علاج شہر ی کو منشیات کیس میں ملوث کر دیا

ڈیفنس پولیس نے ہسپتال میں زیر علاج شہر ی کو منشیات کیس میں ملوث کر دیا

لاہور(نامہ نگار)تھانہ ڈیفنس اے پولیس کی پھرتیاں، ہسپتال میں زیر علاج زخمی شہری کو منشیات کے کیس میں ملوث کر دیا، ملزم ناصر کو ہسپتال سے سیشن کورٹ ٹوٹی ٹانگوں کے ساتھ گود میں اٹھا کر ضمانت کے لئے لایا گیا،ایڈیشنل سیشن جج تجمل حسین نے ملزم کی ضمانت ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او ڈیفنس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت میں ناصرعاشق نے موقف اختیار کیا کہ وہ ڈیفنس اے کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرکے گزراوقات کرتا ہے ،ایک حادثہ میں اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جس پر اسے 4فروری کو جنرل ہسپتال داخل کرایا گیا،پولیس نے 7فروری کو مقدمہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور الزام عائد کیا کہ وہ تعاقب کے دوران منشیات پھینک کرفرار ہواتھا،درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ اسے مقدمہ کا تب علم ہوا جب پولیس نے اس کے گھر چھاپہ مارا

مزید : میٹروپولیٹن 4