شوہر کی تحویل سے برآمد کرائے جانے والے 2بچے بیوی کے حوالے

شوہر کی تحویل سے برآمد کرائے جانے والے 2بچے بیوی کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے دائر حبس بے جا کی درخواست پر2کمسن بچوں کو نکھٹو شوہر کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے ساتھ بھجوادیا ہے ۔عدالت میں درخواست گزار شمیم بی بی نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کی شادی نیامت سے ہوئی جس میں سے اس کے 2بچے آمنہ اور6سالہ ذاکرپیداہوا ،اس کا شوہر کام کاج نہیں کرتا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل اس نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے      اورسائلہ کوبچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ، عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے دونوں بچوں اور ان کے والد کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4