عدالتی حکم عدولی پر 7تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تنخواہ قرق

عدالتی حکم عدولی پر 7تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تنخواہ قرق

 لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے عدالتی حکم عدولی پر 7تھانوں کے ایس ایچ او ز کی تنخواہ تا حکم ثانی قرق کرنے کا حکم دے دیا ۔ مذکورہ افسران فاضل عدالت کی ہدایت کے باوجود زیر سماعت مقدمات میں گواہان کو پیش نہیں کر رہے تھے جس کے باعث مقدمات التوا کا شکار ہیں، فاضل جج نے جن افسران کی تا حکم ثانی تنخواہ قرق کی ہے ان میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ ، تھانہ باغبانپورہ ،تھانہ ،تھانہ شاہدہ اور تھانہ اسلام پورہ ، ہنجروال ، تھانہ ملت پارک اور تھانہ جنوبی چھاؤنی کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4